سجیں گے میدان اک نئی صبح ہوگی

19/07/2023

انسان کا صحت مند ہونا ضروری ہے اور صحت کا دارومدار جسمانی توازن(فٹنس)پر منحصر ہوتا ہے۔ جسم چْست اور مضبوط ہوتو ذہنی تناؤ، تھکاوٹ، سُستی، بے چینی اور بوجھل پن سے نجات آسان ہے۔جیسے روحانی تربیت کیلئے خانقاہوں کا ہونا ضروری ہے تاکہ روح میں پیدا ہونے والی بیماریوں اوراخلاقی امراض سے حفاظت ہو سکے ۔ایسے ہی جسمانی تربیت کیلئے صحت مند اور مفید کھیلوں کے کھلے میدان بھی ضروری ہیں تاکہ جسمانی بیماریوں سے حفاظت ہوسکے۔ایک مشہور قول ہے کہ ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے۔کھیل نہ ہوں تو انسانی جسم کمزور اور بے سدھ ہوجاتا ہے،مختلف قسم کی بیماریاں جسم کو گھیر لیتی ہیں اور انسان جلد ہی بڑھاپے کی طرف چلا جاتا ہے اور اس کی خود اعتمادی ختم ہوجاتی ہے۔

Read the rest of this entry »

سنگین جرائم میں اضافہ سماج کیلئے لمحہ فکریہ

14/07/2023

انسان ضرورتوں کے نہیں خواہشات کے تابع!
دنیا کے لگ بھگ تمام ممالک آج کل کسی نہ کسی بحران میں الجھے ہوئے ہیں ۔ پہلے دنیا کو صرف قتل و غارت گری اور لوٹ مار کا سامنا تھا مگر وقت کے ساتھ ساتھ چاقو زنی ،جنسی ہراسانی ، دھوکہ دہی، فراڈ ،رشوت خوری، قومی اثاثوں میں خرد برد اور دیگر جرائم میں اضافہ ہوا۔ وادی کشمیر میں بھی گزشتہ برسوں کے دوران ایسے جرائم دیکھنے کو ملے جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھابلکہ انسان لرز جاتا ہے۔رواں سال چاقو زنی کا نیا رجحان تشویشناک حد تک بڑھ گیا ہے۔حالیہ ایام میںوادی کے مختلف علاقوں میں10سے زائد وارداتیں رونما ہوئیں۔چاقو زنی کے ان معاملات میں دو افراد کی موت بھی واقع ہوئی۔سماج میں اس مجرمانہ رجحان میں مسلسل اضافہ تشویش کا موضوع بنتا جارہا ہے۔

Read the rest of this entry »