گوئل کا سوپور حملوں اور یاترا انتظامات پر تبادلہ خیال

28/06/2015

سوپور حملوں ،پاکستانی اور آئی ایس آئی ایس پرچم لہرانے جیسے معاملوں کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی ہوم سیکریٹری ایل سی گوئل نے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سکیورٹی ایجنسیز کو قوم دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی تلقین کی ۔ہوم سیکریٹری جموں و کشمیر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ کیلئے ریاست کے دو روزہ دورے پر اتوار کو سرینگر پہنچ گئے۔ Read the rest of this entry »


مژھل۔۔۔جہاں ایک بستی نے ہی1992میں ترک سکونت اختیارکی

28/06/2015

سرحدی علاقہ مژھل کا نام زبان پر آتے ہی سال 2010کے اوائل میں ہوئی وہ مژھل فرضی جھڑپ یاد آتی ہے جس میں بارہمولہ ضلع سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کوجاں بحق کیا گیا تھا۔ موجودہ سائنسی دور میں بھی بیشتربنیادی سہولیات سے محروم اس سرحدی بستی کے عوام نے25سالہ جدوجہد آزادی کے دوران نہ صرف بے شمارپریشانیوں اور تکالیف کا سامنا کیا ہے بلکہ ایک بستی نے تومکمل طورپاکستانی زیر انتظام کشمیر ہجرت کرلی ہے۔ Read the rest of this entry »


سوپور:60نوجوان زیر تفتیش

22/06/2015

شمالی کشمیر سوپور قصبہ میں پے در پے ہلاکتوں اور پولیس گاڑی کے اندر گرینیڈ دھماکے سے پاکستانی جنگجو کی ہلاکت نے پولیس کے سامنے ایک چیلنج پیدا کیا ہے۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم جسے خاص طورپر سوپور اور اسکے مضافات میں حالیہ 20دنوں کے دوران 6ہلاکتوں کی تفتیش کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے، نے اب تک قریب80افراد سے پوچھ تاچھ کی ہے اور60 کے قریب افراد کو احتیاطی طور پر حراست میں لیا جاچکا ہے۔ Read the rest of this entry »


مژھل۔۔۔دور جدید میں بھی سائنسی برکات اورالتفات سے محروم

21/06/2015

Machilعصر حاضر میں جہاں سڑکوں کو رگِ حیات کی حیثیت حاصل ہے وہیں بجلی ، تعلیم اور طبی سہولیات کے بغیرکسی بھی انسانی معاشرے کو مکمل نہیں سمجھا جاسکتا ہے۔ ریاست کا مژھل ایسا ہی ایک علاقہ ہے جہاں8پنچایتوں پر مشتمل 20ہزار کے قریب آبادی کیلئے صرف ایک پرائمری ہیلتھ سینٹراورایک ہائر سیکنڈری سکو ل ہے۔بجلی سپلائی صرف ایک جنریٹر کے ذریعے فراہم ہوتی ہے وہ بھی چوبیس گھنٹوں میں صرف تین گھنٹے اور سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔کشمیر کے اِس دور اُفتاد علاقے میں پہنچنے کیلئے انسان کو کپوارہ سے 50کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے جو کلاروس سے زڈ گلی اورپھر زڈ گلی کے دشوار گذارراستے سے ہوتے ہوئے مژھل پہنچتا ہے۔زڈگلی ایک ایسا مقام ہے جہاں سے مژھل کی حدود شروع ہوتی ہیں ۔ Read the rest of this entry »


سوپورچلو پروگرام آج،مزاحمتی لیڈران نظربند

18/06/2015

حکام نے مزاحتمی قیادت کے سوپورچلوپروگرام کے پیش نظرجمعہ کو پائین شہر اور مائسمہ کے علاوہ دیگر کئی حساس علاقوں میں بندشیں رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پولیس کنٹرول روم میں جمعرات سہ پہر اعلیٰ پولیس افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سوپور کے علاوہ پلہالن، سنگرامہ اور پتوکھاہ کے ساتھ ساتھ بارہمولہ اور سوپور کے مضافاتی علاقوں میں بندشیں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اس میٹنگ میں شہر سرینگر کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا البتہ شام کو ساڑھے آٹھ بجے ایک اور میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پائین شہر کے 5پولیس تھانوں کے علاوہ مائسمہ اور کرالہ کھڈ کے تحت آنے والے علاقوں کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ Read the rest of this entry »