بیشتر نوجوانوں کے کولہوں اور ٹانگوں میں گولیاں پیوست

جولائی 14, 2016

MIXحزب کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والی تشدد کی لہر میں جہاں 34 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں وہیں سینکڑوں افراد گولیاں اور پیلٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے کئی ایک کی حالت اسپتالوں میں تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ ہڈیوں اور جوڑوں کے ہسپتال برزلہ میں 30زخمی نوجوان فی الوقت زیر علاج ہیں جن میں ایک18سالہ دوشیزہ بھی شامل ہے۔ Read the rest of this entry »


5سو دعوتی تقاریب منسوخ، تعداد1000تک پہنچنے کا امکان

جولائی 14, 2016

معروف عسکری کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ احتجاجی صورتحال اور کرفیو کی وجہ سے سینکڑوں شادی بیاہ کی تقاریب منسوخ ہوگئی ہیں اور آئندہ ہفتے کے دوران منعقد ہونے والی شادیوں کی تقاریب بھی تیزی کے ساتھ منسوخ کی جارہی ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق محض سرینگر شہر میں 10جولائی سنیچرسے 13جولائی بدھوار تک مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کے بیچ500 کے قریب تقاریب منسوخ ہوئی ہیں جبکہ ہڑتال جاری رہنے کے پیش نظر 20جولائی تک مزید500 شادیاں منسوخ کی جارہی ہیں تاہم نکاح خوانی کی تقاریب کا انعقاد انتہائی سادگی سے ہورہا ہے۔ Read the rest of this entry »


پیلٹ کا قہر۔۔۔ 3لڑکیوں سمیت 71 افرادکی آنکھیں متاثر

جولائی 12, 2016

وادی میں حزب کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد چار روز کے پر تشدد واقعات کے دوران احتجاجی مظاہرین کو روکنے کیلئے فورسزاہلکاروں نے طاقت کا بے تحاشا استعمال کیا جس کے نتیجے میں اندھا دھند طریقے سے ہلاکتیں بھی ہوئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہوئے۔صورتحال کا المناک پہلو یہ ہے کہ تشدد کے واقعات کے دوران درجنوں کی تعداد میں نوجوان بینائی سے محروم ہونے کی دہلیز پر ہیں۔ Read the rest of this entry »


انٹرنیٹ پر غلط افواہیں،کیس رجسٹر

جولائی 12, 2016

معروف عسکری کمانڈربرہان مظفر وانی اور اْس کے ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد جہاں وادی میں سخت ترین کرفیو نافذ ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے وہیں دوسری طرف جموں اور بیرون ریاست مقیم چند کشمیری پنڈتوں نے غلط افواہیں پھیلاکر کشمیری عوام کو بدنام کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرلیا ہے۔ Read the rest of this entry »


کشمیر خاک و خون میں غلطاں،31جاں بحق

جولائی 12, 2016

کشمیر میں عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر برہان مظفر وانی اور اُس کے ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والی احتجاجی لہر کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعدادپیر کی شام تک 31 پہنچ گئی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار کے سوا تمام عام شہری ہیں۔ احتجاجی لہر کے دوران پیلٹ،ٹیر گیس گولوں اور گولیوں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد500 سے زائد بتائی جارہی ہے۔اس دوران پوری وادی میں منگل کو بھی کرفیو نافذ رہا جبکہ مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے 13جولائی تک ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سرینگر کے اسپتالوں میں زخمیوں کو لانے کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ Read the rest of this entry »


’سینک وپنڈت کالونیاں جدوجہد آزادی سے توجہ ہٹانے کی کوشش‘

جون 13, 2016

Geelani+Mirwaizسینک وپنڈت کالونیوں اور نئی انڈسٹریل پالیسی کے مجوزہ منصوبوں کو جدوجہد آزادی سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش قرار دیتے ہوئے آزادی پسند قیادت نے کہا کہ بھارت ان حربوں سے جموں و کشمیر میں اپنے فوجی قبضے کو دوام بخشنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت کو متنبہ کیا کہ اگران منصوبوں کو ترک نہیں کیا گیاتو اس کے خلاف ایک منظم ایجی ٹیشن شروع کی جائے گی اور اس کے جو بھی نتائج نکلیں گے، اُس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔مزاحمتی لیڈران تحریک حریت کے مرکزی دفتر واقع حیدر پورہ میں ’سینک و پنڈت کالونیاں اور حکومت کی مبہم پالیسی‘ کے عنوان پرایک سمینار سے خطاب کررہے تھے،جس کا اہتمام حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں اورلبریشن فرنٹ نے مشترکہ طور کیا تھا ۔ Read the rest of this entry »


’جانشین مقرر کرنے کی قیاس آرائیاں ختم‘

مئی 3, 2016

حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنے جانشین کی تقرری پر ہورہی تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حریت کو معلوم ہے کہ اُن (گیلانی)کے رحمت حق ہونے کے بعد کیا کرنا ہے اور حریت کانفرنس کی سبھی اکائیاں مشاورت کرکے اپنے سربراہ کا انتخاب کریں گی۔سید علی گیلانی پیر کو حیدرپورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔معلوم رہے کہ گذشتہ کئی روز سے یہ قیاس آرائیاں عوامی حلقوں اور سماجی نیٹ ورک پر گشت کررہی تھیں کہ سید علی گیلانی اپنے دیرینہ ساتھی اور تحریک حریت کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی کو اپنا جانشین مقرر کرنے والے ہیں۔ Read the rest of this entry »


%d bloggers like this: